زیارت کےجنگلات کی لاٹمنٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرے ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، نواب ایازجوگیزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب محمد ایازخان جوگیزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غیر آئینی وغیر قانونی طور پر زیارت کے نایاب قیمتی صنوبر جنگلات کے ایک لاکھ 77ہزار مربع ایکڑ کی الاٹمنٹ کے خلاف 18جولائی کو ہونیوالے احتجاجی مظاہرے کو ملتوی کرتے ہوئے نئے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں پہلے ضلع زیارت کا اولسی جرگہ ہوگا اور جرگے میں ناروا غیر آئینی ،غیر قانونی جنگلات کے ایک لاکھ 77ہزار مربع ایکڑ الاٹمنٹ کے خلاف حکمت عملی طے کی جائے گی۔
