جب میں نے بھارتی طیاروں کے گرنے کی خبر دی تو پابندی لگا دی گئی، اب ٹرمپ نے بھی کہہ دیا، کیا مودی اُن پر بھی پابندی لگائیں گے: حامد میر


لاہور(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی حامد میر نے کہاہے کہ جب میں نے خبر دی کہ پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے تو بھارت میں مجھ پر پابندی لگا دی گئی اب تو ٹرمپ نے بھی کہہ دیا ہے کیا نریندر مودی امریکی صدر پر بھی پابندی لگائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’ بھارتی حکومت نے مجھ سمیت کئی دیگر صحافیوں پر مئی 2025 میں پاکستان ایئر فورس کے ہاتھوں بھارتی طیارے گرائے جانے کی خبریں دینے پر پابندی لگا دی تھی ، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ جعلی خبریں ہیں تو اب یہ خبر خود امریکی صدر ٹرمپ نے بھی دیدی ہے کیا نریندر مودی امریکی صدر پر بھی پابندی لگانے کی ہمت دکھائیں گے ؟ ۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں کچھ ریپبلکن امریکی قانون سازوں کے ساتھ عشائیے کے دوران بات کرتے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے دوران 5 تک جنگی طیارے مار گرائے گئے، تاہم، صورتِ حال جنگ بندی کے بعد پرسکون ہو گئی۔انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ گرائے گئے طیارے کس ملک کے تھے۔انہوں نے کہا کہ درحقیقت، طیارے ہوا میں مار گرائے جا رہے تھے، 4 یا 5، لیکن میرا خیال ہے کہ 5 طیارے واقعی مار گرائے گئے تھے۔ٹرمپ نے بھارت، پاکستان جھڑپوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یہ کہا، تاہم انہوں نے مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔

WhatsApp
Get Alert