ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144نافذ کردی گئی ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کے جاری کردہ اعلامےے کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی، تحصیل ڈیرہ بگٹی اور سب تحصیل پیرکوہ میں امن وامان کی خرابی کے اندشے کے پیش نظر ایک ماہ کے لئے دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔ اعلامےے کے مطابق دفعہ 144کے تحت اسلحے کی نمائش اور استعمال ، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد ہوگی ۔

WhatsApp
Get Alert