پی ٹی آئی نے مشال یوسفزئی کو خواتین نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے مشال یوسفزئی کو خواتین نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مشال یوسفزئی کو ٹکٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر جاری کیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن میں پارٹی کے دیگر امیدواروں کو آج شام تک دستبردار ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ساجدہ بیگم، مومنہ باسط، سمیرا شمس، ثمینہ خالد کو سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا خواتین کی نشست پر سینیٹ ضمنی انتخاب 31 جولائی کو ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert