ایف بی آر نے جولائی کے ہدف سے 6 ارب 40 کروڑ روپے زیادہ ریونیو جمع کرلیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں ہدف سے 6 ارب 40 کروڑ روپے زیادہ ریونیو جمع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جولائی 2025 میں 754 ارب 40 کروڑ روپے کا ریونیو جمع کیا گیا جبکہ ہدف 748 ارب روپے مقرر تھا۔
رپورٹ کے مطابق جولائی میں ہدف کے مقابلے 100.9 فیصدریونیو وصولی ہوئی۔سیلز ٹیکس کی مد میں سب سے زیادہ 304ارب روپے وصول ہوئے۔
انکم ٹیکس کی مد میں ٹیکس وصولی کا ماہانہ حجم 323 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔کسٹمز ڈیوٹی 113 ارب، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 46 ارب روپے وصول ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ماہ جولائی کے دوران 81 ارب روپے کے ٹیکس ری فنڈز ادا کیے گئے۔رواں ماہ ٹیکس محصولات کی مد میں مجموعی گراس وصولی 835 ارب رہی۔

WhatsApp
Get Alert