راجن پور: کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں 125 سال میں پہلی مرتبہ خواتین پولیس اہلکار تعینات

راجن پور(قدرت روزنامہ)راجن پور میں کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں 125سال سے تعینات بارڈر ملٹری پولیس میں تبدیلی کردی گئی۔
پہلی مرتبہ بارڈر ملٹری پولیس میں خواتین کو سیکیورٹی پر تعینات کردیا گیا ہے۔
خواتین پولیس اہلکاروں کو اسلحہ چلانا اور جرائم پیشہ افراد سے مقابلہ کرنے کی مکمل ٹریننگ دی گئی ہے۔
خواتین پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہماری تعیناتی سے یہاں کی خواتین اپنے مسائل کے لیے باہر نکل سکتی ہیں۔
