اسٹاک ایکسچینج میں تقریب کے موقع پر میڈیا سے کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں انڈ ویلیو ہے . رئیل ایفیکٹو ایکسچینج ریٹ کے مطابق اس وقت ڈالر انٹر بینک مارکیٹ میں 165 روپے سے 167 روپے تک ہونا چاہئیے . مشیر خزانہ نے دعویٰ کیا کہ ڈالر 8 سے 9 روپے نیچے آئے گا . انہوں نے کہا کہ ہم کچھ ایسے اقدامات کر رہے ہیں جس سے ملکی کرنسی کی قدر مزید بہتر ہو گی . شوکت ترین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواہوں پر توجہ نہ دی جائے، روپے کی قدر میں کوئی کمی نہیں آئے گی، جو یہ سوچ رہے ہیں کہ ڈالر سے کمائیں گے، انہیں تنبیہ کرتا ہوں کہ ڈالر نیچے آنے سے وہ مار کھائیں گے، ڈالر کی قدر میں جب کمی آئے گی تو ان سٹے بازوں کو دھچکا لگے گا . مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق غلط فہمیاں پیدا ہو رہی تھیں، افواہیں تھیں کہ لاکرز سیل ہو جائیں گے، ایسا کچھ نہیں ہوگا، آئی ایم ایف معاہدہ کے بعد ٹیکسز میں اضافہ نہیں ہوگا چھوٹ ختم ہوگی . انہوں نے کہا کہ اگر ہم ری فنانس نہیں دیں گے تو کچھ اور کرنا پڑے گا، ہمارا پیسہ 10 روپے انڈرویلیو ہے، افواہیں تھیں لاکر سیز ہوجائیں گے مگر کوئی ایسی چیز نہیں ہوگی، روپیہ اب دونوں طرف جائےگا . . ٹیکسز سے متعلق بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ٹیکسز نہیں بڑھیں گے، ہم نے آئی ایم ایف کو ٹیکسز بڑھانے سے انکار کیا ہے، آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے غلط فہمیاں نہ پھیلائی جائیں . اُن کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت ہمارے پاس ڈیٹا اکھٹا ہوچکا ہے، حکومت کو امیرغریب کا پتہ چل گیا ہے، ڈیٹا موجود ہے، ٹیکس کی شرح میں اضافہ اور نئے ٹیکس پیئرز کو سامنےلانا خوش آئند ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مشیر خزانہ شوکت عزیز نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈالر 8 سے 9 روپے نیچے آئے گا . ایسے اقدامات کر رہے ہیں جس سے ملکی کرنسی مزید مضبوط ہو گی .
متعلقہ خبریں