شہبازشریف کا شیخ رشید کو ٹیلی فون

لاہور(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے سربراہ شہبازشریف نے وزیرداخلہ شیخ رشید کو ٹیلی فون کیا ہے . شہبازشریف نے شیخ رشید کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا .

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے سربراہ شہباز شریف نے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید سے ٹیلی فون پر بات کی ہے . ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے شیخ رشید سے ان کے بڑے بھائی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا . شہباز شریف نے ٹیلی فون پر مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے لئے نیک جذبات کا اظہار کیا . اس موقع پر شیخ رشید نےشہبازشریف کا شکریہ ادا کیا . . .

متعلقہ خبریں