بنگلا دیش میں 6.1 شدت کا زلزلہ، قومی کرکٹرز محفوظ

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ) بنگلا دیش میں 6.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، قومی کرکٹرز محفوظ رہے . تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا، چٹاگانگ اور دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں .

غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے . خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھی ٹیسٹ سیریز کے پہلے مقابلے کے لیے چٹاگانگ میں موجود ہے، منیجر پاکستان کرکٹ ٹیم منصور رانا نے میڈیا کو بتایا کہ الحمدﷲ، سب کھلاڑی بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں . . .

متعلقہ خبریں