اسلحہ برآمدگی کیس، سپریم کورٹ پختونخوا حکومت پر برہم، رپورٹ ایک ماہ میں جمع نہ ہوئی تو حکومت کیخلاف کارروائی کریں گے، جسٹس فائز عیسیٰ کے ریمارکس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے اسلحہ برآمدگی کیس میں خیبرپختونخوا کے رہائشی ملزم گل رحمان کی ضمانت منظور کرلی . عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا کہ تحقیقات مکمل کرکے 14روز ہ چالان سے متعلق رپورٹ ایک ماہ کے اندر چیمبر میں جمع کرائی جائے .

جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے کہ اگر رپورٹ ایک ماہ میں جمع نہ ہوئی صوبائی حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے . تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں اسلحہ برآمدگی کیس کے ملزم گل رحمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی . جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی . عدالت نے ملزم گل رحمان کی ایک لاکھ روپے کے مچلوں کے عوض ضمانت منظور کی . سماعت کے دوران سپریم کور ٹ کی جانب سے 14روزمیں چلان پیش نہ کرنے پر کے پی کے حکومت پربرہمی کا اظہار کیا گیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ دو ماہ سے ملزم کو جیل میں بند کیا ہوا ہے، چالا ن کیوں نہیں کیا؟، کے پی کے حکومت کس قانون کے تحت اسلحہ برآمدگی کے ملزم کو اتنا عرصہ جیل میں رکھ سکتی ہے؟ . جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ اس طر ح کے مقدما ت کا دو روز میں فیصلہ ہو جانا چاہئے،تحقیقا ت مکمل کرکے 14روز میں چالان پیش کرنا ہوتا ہے، کے پی کے میں ا س طرح کے واقعات معمول بن چکے ہیں، انگریز قانون بنا کے گیا مگر ہم 1947سے آج تک اس پر عمل نہیں کرسکے . عدالت نے چیف سیکرٹری، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم جاری کیاکہ تحقیقات مکمل کرکے 14روز ہ چالان سے متعلق رپورٹ ایک ماہ کے اندر چیمبر میں جمع کرائی جائے،رپورٹ ایک ماہ میں جمع نہ ہوئی تو توہین عدالت کی کارروائی کریں گے . واضح ر ہے کہ نوشہرہ کے رہائشی گل رحمان سے رائفل اور پستول سمیت گولیاں برآمد ہوئی تھیں . . .

متعلقہ خبریں