محسن نقوی جھنگ سے ایم این اے بننا چاہتے ہیں تو وقاص اکرم کو خود ہی اپنی سیٹ انہیں دے دینی چاہئے،شہزاداکبر


لندن(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما اورسابق مشیر احتساب شہزاداکبر نے شیخ وقاص اکرم کو اپنی سیٹ محسن نقوی کو دینے کا مشورہ دیدیا۔
پی ٹی آئی رہنما شہزاداکبر کا یوٹیوبرفریال عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ محسن نقوی کا سسرال جھنگ سے ہے تو اگر محسن نقوی وہاں سے ایم این اے بننا چاہتے ہیں توضرور، میں تو کہتا ہوں کہ اس کارخیر کیلئے وقاص اکرم کو خودی اپنی سیٹ ویسے ہی محسن نقوی کو دے دینی چاہئے،شہزاداکبر کاکہناتھا کہ اگر سپہ سالار نے محسن نقوی کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کرلیا تو پھر ناتو شہبازشریف اسے روک سکے گا اور نہ ہی وقاص اکرم ۔

یاد رہے کہ چند روز قبل قومی اسمبلی کے دوران سپیکر سردار ایاز صادق نے کہاتھا کہ شیخ وقاص اکرم 40دن سے مسلسل بغیر چھٹی لئے غیر حاضر ہیں، آرٹیکل 64کے تحت سپیکر غیرحاضری کو نوٹس میں لا کر نشست کو خالی قرار دے سکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ شیخ وقاص اکرم مسلسل40دن سے بغیر اطلاع کے غیرحاضر ہیں۔

WhatsApp
Get Alert