2 اینکرز کو حکومت کے خلاف چند ٹویٹس کے 50 لاکھ آفر ہوئے،” یہ پیشکش کس نے کی؟ شہباز گل کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)شہباز گل نے کہا ہے کہ 2 اینکرز کو حکومت کیخلاف ٹوئٹس کے بدلے 50لاکھ روپے کی پیشکش کی گئی ہے . تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ میرے میڈیا سے تعلق رکھنے والے قریبی دوستوں نے بتایا کہ انہیں اس معاملے پر حکومت کیخلاف چند ٹویٹس کے بدلے میں 50لاکھ روپے کی پیشکش کی گئی ہے .

انکا کہنا تھا کہ یہ دونوں پاکستان کے ٹاپ فائیو چینلز پر پروگرام کرتے ہیں . ایک اینکرپرسن آٹھ سے نو اور دوسرے اینکر پرسن 10سے گیارہ بجے پروگرام کرتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں