انضمام الحق نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم میچ شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستانی ٹیم سے خوفزدہ تھی، اگر آپ ٹاس کے موقع پر ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا انٹرویو دیکھیں تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ کس پر دبا تھا . انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی باڈی لینگویج ان کے مقابلے بہت بہتر تھی، ایسا نہیں ہے کہ روہیت شرما کے آٹ ہونے کے بعد بھارت دبا میں تھا بلکہ روہیت شرما خود دبا میں تھے، یہ واضح تھا کہ تمام بھارتی کھلاڑی شدید دبا میں تھے . انضمام الحق کو لگتا ہے کہ پاکستان کی شکست کے بعد بھارتی ٹیم کا دبا اتنا زیادہ تھا کہ ٹیم شکست سے سنبھلنے میں ناکام رہی . سابق کپتان نے کہا کہ بھارتی ٹیم کبھی بھی اس طرح نہیں کھیلتی جس طرح انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلا ہے، وہ ایک اچھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم ہے . انہوں نے کہا کہ اگر آپ بھارت کی گزشتہ 2 سے 3 سالوں کی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو وہ فیورٹ تھے . انضمام الحق نے مزید کہا کہ پاکستان سے ہارنے کے بعد، بھارت پر اس قدر تنقید ہوئی کہ وہ مزید میچ ہارتے گئے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے پہلے ہی بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے خوفزدہ تھی . گزشتہ دنوں انضمام الحق نے ایک نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ پر تبصرہ کیا .
متعلقہ خبریں