ورلڈ گیمز اسنوکر میں پاکستان کے محمد آصف نے اپنا دوسرا میچ بھی جیت لیا

چینگ ڈو (قدرت روزنامہ)چین کے شہر چینگ ڈو میں ہونے والے ورلڈ گیمز اسنوکر ایونٹ میں پاکستان کے محمد آصف نے اپنا دوسرا میچ بھی جیت لیا۔
پیرکو ورلڈ گیمز اسنوکر میں محمد آصف نے دوسرے میچ میں جرمنی کے ایلیکزینڈر وداو کو 1-2 سے شکست دی۔
محمد آصف نے پہلا فریم 29-43 سے ہارنے کے بعد کم بیک کر کے فتح حاصل کی۔
دوسرے فریم میں محمد آصف نے 109 کا بریک کھیلتے ہوئے 116-9 کی کامیابی سے مقابلہ برابر کیا۔تیسرے اور فیصلہ کن فریم میں آصف نے 67-32 سے کامیابی حاصل کی۔
محمد آصف گروپ بی میں ٹاپ پر رہے ۔ وہ کوارٹر فائنل میں پہلے ہی جگہ بنا چکے تھے۔
ورلڈ گیمز اسنوکر کے کوارٹر فائنل مقابلے آج کھیلے جائیں گے۔
