آئی فون 17 کن رنگوں کی بہار لارہا ہے، کونسا کلر پہلی بار شامل ہوگا؟


کراچی (قدرت روزنامہ)ایپل کی جانب سے رواں سال ستمبر 2025 میں متوقع آئی فون 17 سیریز میں کئی نئے اور دلکش رنگوں کی جھلک سامنے آ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابقن کمپنی نہ صرف اپنے کچھ کلاسک رنگوں کو بحال کر رہی ہے بلکہ پہلی بار جرأت مندانہ اور نمایاں رنگوں کو پرو ماڈلز میں شامل کیا جا رہا ہے۔
آئی فون 17 کے متوقع ماڈلز
آئی فون 17
آئی فون 17 ایئر
آئی فون 17 پرو
آئی فون 17 پرو میکس
بنیادی ماڈل کے ممکنہ رنگ
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹینڈرڈ آئی فون 17 میں سیاہ، جامنی، سفید اور دیگر رنگ شامل ہوں گے جو نوجوان صارفین کو خاص طور پر متوجہ کر سکتے ہیں۔
آئی فون 17 ایئر
ایئر ماڈل میں زیادہ ہلکے اور خوبصورت چمکدار مگر سوفٹ رنگ متعارف کرائے جا سکتے ہیں جیسے کہ سلور، لائٹ بلیو اور لائٹ گولڈ۔
آئی فون 17 پرو اور پرو میکس
پہلی بار اورنج رنگ کے ساتھ آئے گا۔ پرو ماڈلز کے لیے لیکس میں جن رنگوں کا انکشاف ہوا ہے ان میں پروفیشنل لک والا سیاہ، پریمیم انداز کا ڈارک بلیو، چمکتا دمکتا سلور اور دل موہ لینے والا نیا رنگ اورنج شامل ہوں گے۔ اورنج کلر پلی بار پرو سیریز میں دیکھا جائے گا۔
اورنج رنگ اس لیک کا سب سے بڑا سرپرائز ہے، جو پہلے کسی پرو ماڈل میں نہیں آیا۔ یہ ممکنہ طور پر ایپل کے رنگوں کی دنیا میں ایک نیا تجربہ ہوگا۔
متوقع لانچ
ایپل کی آئی فون 17 سیریز ستمبر 2025 میں پیش کیے جانے کی توقع ہے اور رنگوں کا یہ انتخاب اس سیریز کو نہ صرف تکنیکی بلکہ ظاہری لحاظ سے بھی منفرد بنا سکتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert