گاڑیوں کےشائقین افراد کیلئے بری خبر،کون کون سی گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے اضافہ کردیاگیا؟جانیے
کمپنی کا کہنا ہے کہ مال برداری کی لاگت میں اضافہ ہوگیا ہے . چنگان نے اپنی گاڑیوں کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار روپے تک بڑھادی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا . چنگان موٹرز کی جانب سے رواں سال دوسری بار قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے . کمپنی نے اگست میں ایلسون ماڈلز کی قیمتوں میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے اضافہ کیا جو حکومتی مداخلت کے بعد واپس لے لیا گیا تھا . چنگان ایلسوین 1.3ایل ایم/ٹی، ایلسون 1.5ایل ڈی سی ٹی کنفرٹ اور ایلسون 1.5ایل ڈی سی ٹی لومیئر 2 لاکھ 75 ہزار روپے مہنگی ہوگئیں، جن کی قیمت اب بالترتیب 24 لاکھ 20 ہزار، 26 لاکھ 70 ہزار اور 28 لاکھ 60 ہزار روپے ہوگی . کمپنی کے مطابق چنگان کاروان ایم پی وی اور کاروان ایم پی وی پلس کی قیمتوں میں بھی 2 لاکھ 75 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد ان ماڈلز کے نرخ 16 لاکھ 70 ہزار روپے اور 18 لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئے . چنگان ایم 9 لوڈر پک اپ کی قیمت بھی 2 لاکھ 75 ہزار روپے اضافے سے 15 لاکھ روپے ہوگئی . . .