این اے 133ضمنی الیکشن ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی جانب سے ووٹ خریدنے کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

لاہو(قدرت روزنامہ) این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کی جانب سے مبینہ طور پر ووٹ خریدنے کی ویڈیو سامنے آئی ہیں . ایک ویڈیو مبینہ طور پر ن لیگی کیمپ کی ہے جس میں لیگی امیدوار شائستہ پرویز ملک کے بینرز اور فلیکس لگے دیکھے جاسکتے ہیں،ویڈیو میں خاتون کو 5 دسمبر کو ن لیگ کو ووٹ دینے کا حلف دیتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے .

جس کے بعد خاتون رقم لیکر چلی جاتی ہے اور اگلی خاتون آکر بیٹھ جاتی ہے . ٹیبل کے ایک جانب دو نوجوان بیٹھےہیں جن کے چہروں پر ماسک لگے ہوئے ہیں اور ٹیبل پر پانچ ہزار ایک ہزار کے نوٹ بھی پڑے دیکھے جاسکتے ہیں . ووٹوں کی خریداری کی ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے . جس میں خاتون ووٹر کہتی ہے کہ مجھے مل گئے ہیں مگر میرے شوہر کو نہیں مل رہے . ویڈیو میں ایک شخص کہتا ہے کہ سنا ہے حلف لیکر دو ہزار دے رہے جس پر خاتون کہتی ہے' ہاں جی' . . .

متعلقہ خبریں