پاکستانی ائیرلائنز سے یورپ کیلئے پروازوں پر عائد پابندی ختم ہونے کی امید

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی ائیرلائنز سے یورپ کیلئے پروازوں پر عائد پابندی ختم ہونے کی امید پیدا ہوگئی ، انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی آڈٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی ، سیفٹی آڈٹ میں کامیابی کی صورت میں قومی ائیر لائن پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیر لائنز پر سے یورپ کیلئے پروازوں پر عائد پابندی ختم ہوجائے گی . تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی 9 رکنی آڈٹ ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سیفٹی آڈٹ کیلئے پاکستان پہنچ چکی ہے ، آڈٹ ٹیم کی سربراہی مسٹر جونجیان کررہے ہیں ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی آڈٹ ٹیم کو پری آڈٹ بریفنگ دی .

جیو نیوز نے ایک رپورٹ میں سول ایوی ایشن ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ہوابازی کے عالمی ادارے کی ٹیم پاکستان سی اے اے کے لائسنسنگ ، ایروڈروم اور فلائٹ اسٹینڈرڈ شعبوں کا آڈٹ کرے گی ، اس دوران فلائٹ سیفٹی سمیت ائیر ٹریفک کنٹرول کے شعبوں کا بھی دورہ کیا جائے گا ، اس مقصد کے لیے آڈٹ ٹیم کراچی کے جناح انٹرنشنل ائیرپورٹ ، نیو اسلام آباد ائیرپورٹ اورعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور کا جائزہ لے گی ، آڈٹ ٹیم طیارہ حادثات کی تحقیقات کرنے والے ائیر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کا دورہ بھی کرے گی . رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ آڈٹ ٹیم 10 دسمبر تک پاکستان سی اے اے کا سیفٹی آڈٹ کرے گی ، اس مقصد کے لیے آڈٹ ٹیم پی آئی اے کے اسلام آباد اور کراچی کے دفاتر کا بھی دورہ کرے گی ، اس دوران پی آئی اے کی فلائٹ سیفٹی مانیٹرنگ کی سہولیات اور شعبہ انجینئرنگ کا جائزہ لیا جائے گا ، آڈٹ ٹیم نجی ائی لائن سیرین ائیرکے شعبہ انجینئرنگ کا بھی دورہ کرے گی . . .

متعلقہ خبریں