‏’عمران خان ریاست مدینہ کیلیے موذن کا کردار ادا کر رہے ہیں‘‏

لاہور(قدرت روزنامہ) معاون خصوصی علامہ طاہرمحمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ، ن لیگ اورپیپلزپارٹی نے بھی مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگایا، جبکہ عمران خان ریاست مدینہ کیلئے موذن کا کردار ادا کررہے ہیں، . تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی آزادی اطمینان بخش ہے ‏اسلام جبر کی بنیاد پر مسلمان بنانے کا قائل نہیں کوئی جبری مذہبی تبدیل کرنےکی کوشش کرےتو اسلام کانمائندہ ‏نہیں جبر کی بنیاد پر کلمہ پڑھانے والوں کی مذمت کرتے ہیں .

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کے پاس جاکر حقیقی مسائل سن کر حل کریں گے ذاتی مسئلے کے مسائل کو ‏مذہب سے نہیں جوڑا جاسکتا متحدہ علما بورڈ نے 113 کیسز کا فیصلہ کیا ہے ناموس رسالت توہین مذہب کو ‏باہمی بات چیت سےحل کرناہوگا عمران خان نے انٹرویو میں کہا اسلام جبر کا قائل نہیں کسی بھی مذہب سے ‏متعلق پروپیگنڈا نہیں ہونا چاہئے . طاہر اشرفی نے کہا کہ نابالغ اور جبری شادیاں ناقابل قبول ہیں فیصلہ کیا ہے ایک وفد تمام مذاہبی قائدین ‏سےملکرمسائل کاحل نکالےگا 4 دسمبر کو لاہور میں مسیحی برادری کے مقتدر قائدین سے ملاقات کریں گے بیٹی ‏کسی بھی مذہب سے ہوقوم کی بیٹی ہے تحفظ سب کی ذمہ داری ہے 16رکنی کمیٹی میں تمام مذاہب کے لوگ ‏شامل ہیں . . .

متعلقہ خبریں