چٹاگانگ ٹیسٹ: بنگلا دیش نے 6 وکٹوں پر 115 رنز بنا لیے

چٹاگانگ(قدرت روزنامہ) چٹاگانگ ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلہ دیش نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنا لیے ہیں . چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلادیش کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنا لیے ہیں .

شاہینوں نے دوسری اننگز میں بھی بنگلادیش کی ابتدائی وکٹیں جلد گرا دیں، کھیل کے چوتھے روز بنگلا دیش نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 39 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن حسن علی نے بنگلا دیش کے تجربہ کار بلے باز مشفیق الرحیم کو 16 رنز پر پویلین کلین بولڈ کر دیا . نعمان علی نے یاسر علی کے سر پر گیند ماری جس سے یاسر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے ، مہدی حسن ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے . بنگلا دیش نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 46 رنز بنا لیے ہیں اور میزبان ٹیم کی پاکستان پر مجموعی برتری 90 رنز ہو گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں