مریم نواز نے کس حیثیت میں ہدایات دیں، سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات نے مریم نواز کی اشتہارات سے متعلق آڈیو لیک کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی اشتہارات سے متعلق آڈیو لیک کا نوٹس لے لیا جبکہ وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کمیٹی اس بات کو دیکھ رہی ہے کہ مریم نواز نے کس حیثیت میں ہدایات دیں، مریم نواز کی آڈیو سامنے آنے کے بعد وزارت اطلاعات انکوائری کررہی ہے، بدھ تک مریم نواز کی آڈیو پر تحقیقات مکمل ہوجائے گی، 2008 سے اب تک اشتہارات کی تفصیلات پر رپورٹ پیش کریں گے . پیر کو سینیٹر فیصل جاوید کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس ہوا، جس میں ن لیگ کے دور حکومت میں میڈیا چینلز کو دیے گئے اشتہارات کے معاملے پر غور کیا گیا، جبکہ مریم نواز کی آڈیو لیک کے بعد چیئرمین کمیٹی نے معاملے کا نوٹس لیا تھا .

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ مریم نواز کی آڈیو سامنے آنے کے بعد وزارت اطلاعات انکوائری کررہی ہے، بدھ تک مریم نواز کی آڈیو پر تحقیقات مکمل ہوجائے گی، 2008 سے اب تک اشتہارات کی تفصیلات پر رپورٹ پیش کریں گے . فرخ حبیب نے کہا کہ مریم نواز نے کچھ چینلز کو اشتہارات نہ دینے کی بات کی، کمیٹی اس بات کو دیکھ رہی ہے کہ مریم نواز نے کس حیثیت میں ہدایات دیں . وزیر مملکت نے کہا کہ اشتہارات روکنے سے آزادی صحافت کے متاثر ہونے کو بھی دیکھ رہے ہیں . سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ صرف سیاسی دور کی بجائے 1999 سے اشتہارات کو دیکھنا چاہیے . کمیٹی اجلاس میں سینئر صحافی ضیاء الدین کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی . . .

متعلقہ خبریں