چٹاگانگ ٹیسٹ ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

چٹاگانگ (قدرت روزنامہ) پاکستان نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے . میچ کے آخری روز پاکستان کی پہلی وکٹ 151 رنز پر گرگئی اور عبداللہ شفیق 73 رنز بناکر مہدی حسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے .

دوسری وکٹ 171 رنز پر گری جب عابد علی نروس نانٹیز کا شکار ہوکر 91 رنز پر آؤٹ ہوگئے . کپتان بابراعظم اور اظہر علی نے پرسکون انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی . بابراعظم 13 اور اظہر علی 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے . بنگلادیش کی جانب سے تائیج الاسلام اور مہدی حسن نے ایک ایک وکٹ لی . اس سے قبل گزشتہ روز کھیل کے چوتھے روز بنگلا دیش نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 39 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے کیا تھا لیکن حسن علی نے جلد ہی بنگلا دیش کے تجربہ کار بلے باز مشفیق الرحیم کو 16 رنز پر بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا . پاکستان کی جانب سے عابد علی اور عبداللہ شفیق نے دوسری اننگز میں بھی اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا تھا اور دونوں بیٹرز نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں . چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر عابد علی 56 اور عبداللہ شفیق 53 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے جب کہ پاکستان کو جیت کے لیے مزید 93 رنز درکار تھے . خیال رہے کہ بنگلا دیش نے اپنی پہلی اننگز میں لٹن داس اور مشفیق الرحیم کی بیٹنگ کی بدولت 330 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی . . .

متعلقہ خبریں