بجلی کی قیمت میں 4روپے 75پیسے فی یونٹ اضافے کی تیاریاں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت میں 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کردی ہے جس پر نیپرا کل سماعت کرے گی . سی پی پی اے نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی ہے .

سی پی پی اے نے بتایا کہ اکتوبر میں ڈیزل سے 25روپے 22 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی جبکہ گزشتہ ماہ فرنس آئل سے22روپے21پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی . .

متعلقہ خبریں