عوام کیلئےریلیف ، اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے سے زائد کی کمی کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اوگرا نے دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ۔ ایل پی جی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 31 پیسے فی کلو گرام کمی کردی گئی ہے ۔ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 168 روپے 90 پیسے سستا ہوگیا۔ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2021 کیلئے ہے۔ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 202 روپے 57 پیسے مقرر کر دی گئی ہے ۔گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2390 روپے 44

پیسے مقرر کی گئی ہے ۔نومبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2559 روپے 35 پیسے کا تھا۔

WhatsApp
Get Alert