شعیب ملک اور ثانیہ مرزا پاکستان سے روانہ

(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا پاکستان سے دبئی روانہ ہوگئے ہیں . تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ و ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا پاکستان میں ایک ہفتے قیام کے بعد دبئی چلے گئے ہیں .

پاکستان اور بھارت کی اس سپرہٹ جوڑی نے بدھ کی صبح لاہور سے دبئی کی اڑان بھری . ثانیہ اور شعیب نے کراچی اور لاہور میں اپنے پرفیوم کی پرموشن کے حوالے سے مختلف تقریبات میں شرکت کی جس کے بعد ثانیہ نے اپنے سسرالی عزیزوں کےساتھ بھی وقت گزارا، ثانیہ نے لاہورمیں اعصام الحق ،عقیل خان ، کے ساتھ ٹینس بھی کھیلی . اس موقع پر بین الاقوامی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ٹیسن کورٹ میں عالمی معیار کی سہولیات دیکھ کر خوشی ہوئی اور ٹینس کورٹ میں پریکٹس کرکے لطف آیا ہے . ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپورٹس بورڈ نے شاندار ٹینس کورٹ بنایا ہے، ٹینس کورٹ کی سہولیات سے کھیل کو مزید فروغ ملے گا جبکہ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر تینس کورٹ رحمت اللہ بھی موجود تھے . . .

متعلقہ خبریں