شاید ابھی اور بھی مہنگا ہو جائے؛ جانیں 24 ستمبر 2025 کو ایک تولہ سونا کتنے میں فروخت ہو رہا ہے


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر میں روز بروز اضافے سے آج 24 ستمبر 2025 کو ایک تولہ سونا 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، یہ نرخ سہہ پہر 3 بجے تک کارآمد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن نئے نرخ جاری کرے گا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ 24 قیراط سونا 5100 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے کا ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 41 ہزار 906 روپے اور 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 13 ہزار 425 روپے ریکارڈ کی گئی۔
مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ آج فی تولہ چاندی 42 روپے بڑھ کر 4637 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 3975 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی کا رجحان جاری ہے جہاں ایک اونس سونا 51 ڈالر اضافے سے 3770 ڈالر کی سطح پر آگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں چاندی 44.10 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی جس میں 0.42 ڈالر کا اضافہ ہوا۔

WhatsApp
Get Alert