غیر قانونی امیگریشن پاکستان کیلئے بھی انتہائی حساس مسئلہ ہے:محسن نقوی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کےلیے انتہائی حساس مسئلہ ہے۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ سے وزارت داخلہ میں ملاقات کے دوران کہی۔
اس موقع پر وزیر مملکت طلال چوہدری اور پولینڈ میں سفیر محمد سمیع بھی موجود تھے۔اس دوران دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلیے حکومتی سطح پر روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔دوران ملاقات ‎غیر قانونی امیگریشن، بارڈر سیکیورٹی اور میوچل لیگل اسسٹنٹس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔
دوران گفتگو محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کیلئے بھی انتہائی حساس مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ غیرقانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے،‎ سمندری بارڈر کو محفوظ بنانے کے لیے کوسٹ گارڈز کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert