تم فرعون ہو، تمہارا حشر بھی وہی ہوگا جنید اکبر کا حکمرانوں کو کھلا انتباہ

"26 نومبر کا حساب دو!" عمران خان کو مٹانے والے خود مٹ جائیں گے! دہشتگرد لانے والوں کا احتساب پہلے!"


تمہاری نفرت بڑھے گی، خان کی محبت کم نہیں ہوگی
کرک (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے کرک میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکمرانوں کو فرعون سے تشبیہ دی اور انتباہ کیا کہ ان کا حشر بھی ویسا ہی ہوگا۔
انہوں نے 26 نومبر کے واقعات کا حساب مانگتے ہوئے کہا کہ عوام پر گولیاں چلانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا اور عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالنے والے عوامی غضب سے نہیں بچ سکیں گے۔ جنید اکبر نے کہا کہ عمران خان کو مٹانے کی کوشش کرنے والے خود مٹ جائیں گے کیونکہ وہ تین نسلوں کا لیڈر ہے جسے عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا۔
انہوں نے واضح کیا کہ حکمرانوں کے لیے نفرت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ دہشتگردی کے معاملے پر انہوں نے پہلے ان عناصر کے احتساب کا مطالبہ کیا جو دہشتگردوں کو واپس لائے تھے اور کہا کہ عوام کے اعتماد کے بغیر کوئی آپریشن کامیاب نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کارکنان کو بانی چیئرمین کی کال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جلد اس جعلی حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert