پاکستان میں پارلیمنٹ کا کردار صرف ربڑ اسٹیمپ تک محدود ہوچکا ہے ، سردار اختر مینگل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں پارلیمنٹ کا کردار محض ربڑ اسٹیمپ تک محدود ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بڑے فیصلے، خواہ وہ داخلی نوعیت کے ہوں یا خارجی، ہمیشہ جی ایچ کیو میں کیے جاتے ہیں، جبکہ پارلیمنٹ کو صرف ان فیصلوں کی رسمی منظوری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اختر مینگل کے مطابق، اس طرزِ عمل نے جمہوریت کے بنیادی ڈھانچے کو کمزور کر دیا ہے اور عوامی نمائندوں کے کردار کو محض دکھاوے تک محدود کر دیا ہے۔
