ہائی کورٹ کے حکم پر ایکشن: پی پی ایچ آئی نے چمن، استا محمد اور سوراب کے 7 افسران معطل کر دیے
* تینوں اضلاع کی DSU کی ذمہ داریاں عبوری طور پر دیگر اضلاع کے عملے کو منتقل کر دی گئیں

*کوئٹہ( ڈیلی قدرت کوئٹہ )* پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشی ایٹو (پی پی ایچ آئی) بلوچستان نے بلوچستان ہائی کورٹ کے 30 اکتوبر 2025 کے فیصلے کی تعمیل میں سات افسران کی خدمات فوری طور پر ختم کر دی ہیں۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ایچ آئی بلوچستان کے مطابق، اس فیصلے سے ڈسٹرکٹ سپورٹ یونٹ (DSU) چمن، استا محمد اور سوراب میں تعینات ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر، ایم اینڈ ای آفیسر اور فنانس آفیسر متاثر ہوئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، DSU چمن کے افسران کی عبوری ذمہ داریاں DSU قلعہ عبداللہ کے متعلقہ عملے کو سونپ دی گئی ہیں۔ اسی طرح DSU استا محمد کے افسران کی ذمہ داریاں DSU جعفرآباد کے عملے کے سپرد کی گئی ہیں، جبکہ DSU سوراب کے ایم اینڈ ای آفیسر کی عبوری ذمہ داری DSU قلات کے ایم اینڈ ای آفیسر کو سونپی گئی ہے۔
