’نئے فون کا ٹیکس ادا کرنے کے لیے پرانا فون بیچنا پڑا‘، قاسم گیلانی کی پوسٹ پر شدید تنقید


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں آئی فون کے شوقین افراد کی کمی نہیں، تاہم اس کے لیے بھاری بھرکم پی ٹی اے ٹیکس عام صارفین کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ بہت سے شہریوں کے لیے یہ ٹیکس ادا کرنا ممکن نہیں ہوتا، جس کے باعث وہ یا تو نان پی ٹی اے فون استعمال کرتے ہیں یا مجبوری کے تحت ٹیکس ادا کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
اسی تناظر میں چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیرِاعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور رکنِ قومی اسمبلی قاسم گیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انکشاف کیا کہ انہیں اپنے نئے فون کا پی ٹی اے ٹیکس ادا کرنے کے لیے پرانا فون بیچنا پڑا۔


قاسم گیلانی کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آئے۔ کچھ صارفین نے اس صورتحال پر حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ دیگر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر ایک رکنِ اسمبلی کو بھی فون کا ٹیکس ادا کرنے کے لیے پرانا فون بیچنا پڑے تو عام شہریوں کی مشکلات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔
ارشد گجر نے قاسم گیلانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ آپ حکومت میں ہیں ڈرامے نہ کریں بلکہ ٹیکس کم کرائیں۔


ایک صارف نے کہا کہ اگر آپ کا یہ حال ہے تو سوچیں عام عوام کا کیا حال ہو گا۔


پی ٹی آئی کے حامی ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ اس کا ذمہ دار بھی عمران خان ہو گا۔

WhatsApp
Get Alert