روز روز ناک بند، سر میں درد! اگر آپ بھی سائے نس سے پریشان ہیں تو آج سے آپ کی مشکل آسان


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں سر میں درد، ناک بند ہونا معمول کی بات سمجھی جاتی ہے جس کو اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے تاہم پاکستان کے معروف ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر اطہر عدنان اپل کی کا کہنا ہے کہ یہ بیماری ناک، آنکھوں اور چہرے کے اردگرد پائی جانے والی ہڈیوں کے اندر موجود خالی جگہوں میں پیدا ہونے والی سوجن یا جراثیمی انفیکشن کے باعث ہوتی ہے۔
ڈاکٹر اطہر عدنان اپل کے مطابق سائنوسز میں عام طور پر ہوا بھری ہوتی ہے اور ان کی جھلیوں سے خارج ہونے والا قدرتی رطوبت ناک کو نم رکھتی ہے اور گردوغبار و جراثیم سے حفاظت کرتی ہے لیکن جب یہ رطوبت ضرورت سے زیادہ جمع ہو جائے یا اس کا بہاؤ رک جائے، تو سائنوسائٹس پیدا ہوتا ہے۔
وجوہات:
زکام یا فلو
ناک کی الرجی یا پولن الرجی
ناک کی ہڈی کا ٹیڑھا ہونا
فنگل یا بیکٹیریل انفیکشن
ناک کی رسولیاں
فضائی آلودگی اور سگریٹ نوشی
علامات:
ناک بند رہنا یا ریشہ کا مسلسل بہنا
چہرے یا سر میں بھاری پن اور درد
ناک سے بدبو یا خوشبو محسوس نہ ہونا
گلے میں ریشہ گرنا
کھانسی، بخار، یا دانت میں درد
علاج:
ڈاکٹر اطہر عدنان اپل نے بتایا کہ سائنوسائٹس کے علاج کے دو اہم حصے ہیں
طبی علاج
جراحی علاج
طبی علاج میں شامل ہیں:
بھاپ لینا
نمک والے پانی سے ناک کی صفائی
زیادہ پانی، سوپ یا یخنی کا استعمال
ناک کی بندش کے لیے وقتی دوائیں
بخار یا درد میں پیراسیٹامول یا دیگر دوائیں
اگر انفیکشن ہو تو اینٹی بایوٹکس کا مکمل کورس
جراحی علاج:
اگر چار سے چھ ہفتوں تک علاج کے باوجود افاقہ نہ ہو تو اینڈوسکوپک سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
یہ ایک جدید اور محفوظ عمل ہے جس میں چہرے پر کوئی کٹ یا نشان نہیں لگتا بلکہ ناک کے اندر سے کیمرے کے ذریعے متاثرہ حصے کا علاج کیا جاتا ہے۔
خطرے کی علامات:
اگر درج ذیل علامات ظاہر ہوں تو فوراً ماہر ای این ٹی ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے:
چہرے یا سر میں شدید درد
آنکھوں کے اردگرد سوجن
بخار برقرار رہنا
متلی یا الٹی محسوس ہونا
ڈاکٹر اطہر عدنان اپل نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خود علاج یا گھریلو ٹوٹکوں پر انحصار کرنے کے بجائے کسی مستند ماہر سے مشورہ کریں تاکہ سائنوسائٹس کی پیچیدگیاں پیدا نہ ہوں۔

WhatsApp
Get Alert