بلوچستان کے مختلف شہروں قلات، تربت، دالبندین اور خضدار میں فائرنگ 5افراد جاں بحق ‘ 3 لاشیں برآمد

کوئٹہ/قلات/تربت/دالبندین/خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے مختلف شہروں قلات، تربت، دالبندین اور خضدار میں فائرنگ کے متعدد واقعات میں مجموعی طور پر 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ قلات کے علاقے محمد تاوہ سے سمیع اللّٰہ نیچاری کی لاش برآمد ہوئی۔
دالبندین میں فائرنگ سے محمد حسین ہلاک ہوئے، تربت کے ہوشاپ سے نسیم ولد قادر بخش کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی، جبکہ قلات کے تحصیل خالق آباد میں شاکر سعداللہ، شاکر خیراللہ، محمد کریم اور محمد ظاہر جاں بحق ہوئے۔ خضدار کے فیروز آباد سے بھی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کے جسم پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔
پولیس اور انتظامیہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر کے ورثاء کے حوالے کیا گیا ہے۔
