یہ صرف سندھ کا نام لیتے،عمران خان سندھ کیلئے کام کرتے ہیں ، اسد عمر

کراچی (قدرت روزنامہ)اسدعمر نے کہا ہے کہ یہ صرف سندھ کا نام لیتے،عمران خان سندھ کیلئے کام کرتے ہیں . وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے گرین لائن بس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین لائن منصوبے میں گورنرسندھ نےاہم کرداراداکیا ، کے سی آرمنصوبے کا کام شروع ہوچکا .

انہوں نے کہا کہ وعدے نہیں ڈلیورکرتے ہیں ، یہ صرف سندھ کانام لیتے،عمران خان سندھ کیلئےکام کرتےہیں ، کراچی کے بڑے نالوں پرقبضے کیے گئے ، کےفورمنصوبے کی حتمی منظوری ایک ماہ میں ہوجائےگی ، 2023میں کےفورمنصوبہ مکمل ہوجائےگا . وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ محمودآباد،اورنگی،گجرنالےکےاطراف میں سڑکیں بنا رہے ہیں ، محمودآباد نالےکا کام مکمل ہوچکا،10روزبعد افتتاح ہوگا ، فروری 2016میں گرین لائن کامنصوبہ منظورہواتھا ، 6 مرتبہ حکومت کرنےوالے سندھ میں ایک میل موٹروے نہ بناسکے . اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم حیدرآباد سکھرموٹروےکا2ماہ بعد افتتاح کرینگے ، سندھ حکومت میں بس خریدنے کی بھی صلاحیت نہیں ، سندھ کواربوں روپے کی کورونا ویکسین وفاق نے خرید کردیں ، 3 مرتبہ وفاق میں حکومت کرنے والوں نے کراچی کوحق نہیں دیا ، کراچی کوحق دےرہےہیں تورکاوٹ نہ بنیں . انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کیلئے کل تفریح کا پروگرام بنایا گیا تھا ، ایک شخص آکرکہہ رہا تھا منصوبہ ہم نے بنایا افتتاح بھی ہم کرینگے ، بلاول بچہ ہےاسکی بات کابرانہیں مانناچاہیے ، بلاول کہتےہیں انہیں وقت چاہیے ، 6 مرتبہ صوبائی،4باروفاقی حکومت ملی اورکتناوقت چاہیے؟وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ عوام کاپیسہ عوام پرخرچ کرنےکیلئےہے ، پیسہ لندن میں فلیٹ،دبئی میں ٹاورخریدنےکیلئےنہیں ، عوام کاایک ایک پیسہ عوام پرخرچ ہورہاہے . . .

متعلقہ خبریں