ملک میں سویلین بالادستی کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں، شیرافضل مروت
چیف جسٹس بننا جسٹس منصور کا حق تھا ، جسٹس منصورعلی شاہ کو فل کورٹ میں نہ سنا جاتا تو پھراستعفیٰ دے دیتے ،میرے خیال میں مزید استعفے بھی آئیں گے،گفتگو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا کہ سیاسی مفاہمت کی جو تھوڑی بہت امیدیں وابستہ تھیں وہ دم توڑ رہی ہیں، چیف جسٹس بننا جسٹس منصور علی شاہ کا حق تھا نظام نے ان کو محروم کیا۔
ایک انٹرویو میں شیرافضل مروت نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ کل تک انتظار کرلیتے فل کورٹ اجلاس بلایا گیاہے، جسٹس منصورعلی شاہ کو فل کورٹ میں نہ سنا جاتا تو پھراستعفی دے دیتے۔انھوں نے کہا کہ قد کاٹھ کے جج صاحبان کا جونیئر ججز کے ماتحت کام کرنا ممکن نہیں تھا، میرے خیال میں مزید استعفے بھی آئیں گے۔
