بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات میں انصاف پینل کی واضح جیت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیزرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات میں انصاف پینل کے امیدوار امیر حمزہ محمد شہی کامیاب ہو گئے۔کل 1305 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 930 ووٹ کاسٹ ہوئے، جن میں سے 5 ووٹ مسترد کر دیے گئے۔امیر حمزہ محمد شہی نے 498 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ پروگریسو پینل کے امیدوار مالک کاکڑ 427 ووٹوں پر ہی رہے۔انصاف پینل نے 71 ووٹوں کی واضح برتری سے یہ انتخاب اپنے نام کیا۔انتخابی عمل میں بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی اور نتائج نے عوامی رائے کی واضح عکاسی کی۔
