کراچی: گرین لائن کامن کوریڈور کا افتتاح اگلے سال کرنے کا اعلان


کراچی (قدرت روزنامہ) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گرین لائن کامن کوریڈور کا افتتاح اگلے سال اکتوبر میں کرنے کا اعلان کر دیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرین لائن کامن کوریڈور کی تعمیر کے دوران عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اور گرین لائن منصوبے کی وجہ سے بھی عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم تعمیراتی کام کی تکمیل کے بعد عوام کو سہولت میسر آ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت گرین لائن کامن کوریڈور کو 31 اکتوبر 2026 تک عوام کے لیے کھول دے گی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ منصوبے کے آغاز کے وقت کے ایم سی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ تاہم تمام مسائل کا حل کرنے کے لیے کام مشترکہ طور پر جاری ہے۔ اور ہم نے وفاقی حکومت سے منصوبے کی ٹائم لائن کی بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ریڈ لائن منصوبے کے مسائل حل کر دیئے ہیں۔ اور آئندہ کچھ ہی روز میں اس پر باضابطہ کارروائی شروع ہو جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert