فیض حمید کا کورٹ مارشل عدالتی عمل ہے،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،ڈی جی آئی ایس پی آر


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ڈی جی آئی ایس پی آر(dg ispr) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان پرحملہ نہیں کیا،ہماری پالیسی دہشتگردی کیخلاف ہے افغان عوام کے خلاف نہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کےساتھ کئی بار مذاکرات کیے مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا،ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے۔
خوارج دہشتگردی کیلئے افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ استعمال کرتے ہیں۔فیض حمید کا کورٹ مارشل ایک قانونی اور عدالتی معاملہ ہے،معاملےپر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

WhatsApp
Get Alert