سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا
گوارگو پنجگورچیک پوسٹ پر ماسٹرز ڈگری ہولڈر سے بھاری اسلحہ و خودکش جیکٹ برآمد سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تباہ کن حملہ ناکام تعلیم یافتہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک تشویشناک ہے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے گوارگو پنجگور چیک پوسٹ پر ایک مشکوک ٹویوٹا ایکسیو کو روک کر بھاری اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔ گاڑی ساجد احمد نامی شخص چلا رہا تھا جو تربت کا رہائشی اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے ماسٹرز ڈگری یافتہ ہے۔سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم مبینہ طور پر یہ اسلحہ پنجگور سے تربت منتقل کر رہا تھا۔ برآمد کیے گئے سامان میں شامل ہیں:20 ہینڈ گرنیڈ5 راکٹ لانچر رانڈز2 ایم آئی-16 رائفلز1 خودکش جیکٹ30 ڈیمولیشن سلیبز20 سٹوس ڈیوائسزحکام کے مطابق بروقت کارروائی نے ایک بڑے دہشت گرد حملے کو ناکام بنادیا ملزم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
