نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے کرغزستان کے صدر سدیر زاپروف کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے کرغزستان کے صدر نے ملاقات کی۔ معزز مہمان اور ان کے وفد کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے پاک کرغز تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے پاکستان کا عزم دہرایا۔ کرغز صدر کو پاکستانی قیادت کے ساتھ آج کی مصروفیات سے بھی آگاہ کیا ۔ کاروباری شخصیات سے ملاقات اور تعاون کےفروغ کیلئےبات چیت کا بھی بتایا گیا ۔
دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر کاگرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ گارڈآف آنرکا معائنہ کیا۔ وفاقی وزرا سے تعارف کرایا گیا۔ صدر کرغزستان نے وزیراعظم ہاؤس کےاحاطے میں پودا لگایا۔ ایک دوسرے کے لیے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔
