ینی مدارس اور علمائے کرام نہ رہے تو پاکستان کا وجود خطرے میں پڑ جائیگا، اسلام مخالف قوتیں ہماری دشمن ہیں: حافظ حمداللہ


کوئٹہ ( ڈیلی قدرت )جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ پاکستان کا وجود اور اساس مسلمان ملت کی خود مختاری کیلئے بنا ہے جو ہمارے لیے اللہ تعالی کی طرف سے عظیم نعمت ہے، آج پاکستان کی بقا کیلئے یہی نظریہ اسلام ضروری ہے جو دینی مدارس کی وجہ سے قائم ہے ، اسلام مخالف قوتیں دینی مدارس کی دشمنی میں اسی لیے پیش پیش ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان نصیر آباد کے مقامی مدرسہ جامعہ مالکیہ میں علما کرام اور طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ پاکستان کا وجود اور اساس مسلمان ملت کی خود مختاری کیلئے بنا ہے جو ہمارے لیے اللہ تعالی کی طرف سے عظیم نعمت ہے ۔ آج پاکستان کی بقا کیلئے یہی نظریہ اسلام ضروری ہے جو دینی مدارس کی وجہ سے قائم ہے ، اسلام مخالف قوتیں دینی مدارس کی دشمنی میں اسی لیے پیش پیش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس سے قادیانیت اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کو خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر دینی مدارس اور یہ بوریہ نشیں علمائے کرام نہ رہے تو پاکستان اپنی اساس اور وجود کو برقرار نہیں رکھ سکتا ۔ دینی مدارس شاد و آباد رہیں گے کیونکہ دینی مدارس اسلام اور پاکستان کے ملی تشخص کے محافظ ہیں ۔

WhatsApp
Get Alert