ٹیکس گزاروں کو غلط ٹیکس ریٹرن میسج جاری، ایف بی آر کی وضاحت

لاہور(قدرت روزنامہ)ایف بی آر کے نام سے ٹیکس گزاروں کو غلط ٹیکس ریٹرن ایس ایم ایس جاری کیے گئے ایف بی آر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ٹیکس گذاروں کو ٹیلی کام کمپنیوں نے تکنیکی خرابی کے باعث ایس ایم ایس جاری کیے۔آخری تاریخ گزرنے کے بعد موصول پیغامات سرکاری نہیں ہیں۔ایف بی آر نے پی ٹی اے کو معاملہ فوری حل کرنے کی ہدایت کر دی۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کی تکنیکی غلطی سے غیر مجاز پیغامات جاری ہوئے۔ ٹیکس دہندگان کو درست اور واضح معلومات فراہم کرتے رہیں گے۔پیغامات ٹیلی کام آپریٹرز کی غلطی سے بھیجے گئے۔شہریوں کی شکایات کے بعد ایف بی آر نے فوری انکوائری شروع کر دی۔
