بھارت میں شہری کو گاڑی چلاتے ہیلمٹ پہننے پر جرمانہ، واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں کار چلاتے ہوئے ہیلمٹ نہ پہننے پر شہری کو جرمانہ کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع آگرہ میں ایک شہری کو ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعے کی تفصیلات سوشل میڈیا پر آتے ہی تیزی سے وائرل ہو گئی۔
اسکول ٹیچر شہری گلشن کو اپنی کار میں سیٹ بیلٹ پہننے کے باوجود ہیلمٹ نہ پہننے پر 1100 بھارتی روپے کا چالان ہوا۔
متاثرہ شخص نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ 26 نومبر کو پیش آیا اور انہیں یہ جرمانہ پولیس کی غیر معمولی کارروائی کے سبب موصول ہوا۔
واقعے کے بعد گلشن نے مزید چالان سے بچنے کے لیے ہر بار گاڑی چلاتے وقت ہیلمٹ پہننا شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ان کے لیے حیران کن تھا لیکن اب وہ اس “عجیب قانون” کی پیروی کر کے پریشانی سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انوکھا واقعہ سوشل میڈیا پر صارفین کے لیے مذاق اور حیرانگی کا باعث بن گیا۔ پولیس حکام نے ابھی تک اس چالان یا واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

WhatsApp
Get Alert