’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ کے مرکزی کردار جیٹھا لال کی بیٹی رشتۂ ازدواج میں منسلک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین ڈرامہ سیریز ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ کے مرکزی کردار جیٹھا لال کی بیٹی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

جیٹھا لال کا کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار دلیپ جوشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی شادی کی تصاویر شیئر کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dilip Joshi (@maakasamdilipjoshi)


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں جیٹھا لال کی بیٹی نے سُرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے اور وہ اپنی شادی پر بےحد خوش بھی نظر آرہی ہیں۔جیٹھا لال نے بیٹی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ گانوں اور فلموں سے احساسات ادھار لے سکتے ہیں لیکن جب یہ سب آپ کے ساتھ ہوتا ہے تو یہ تجربہ بے مثال لگتا ہے۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’میری اپنی پیاری سی بیٹی اور داماد کو اُن کی نئی زندگی کے لیے ڈھیر ساری دُعائیں اور پیار دے رہا ہوں۔‘بھارتی اداکار نے مزید لکھا کہ ’ہر اس شخص کا شکریہ جنہوں نے اس جوڑے کے لیے نیک خواہشات بھیج کر ہماری خوشیوں کو بانٹا۔‘
واضح رہے کہ یہ طویل ڈرامہ سیریز ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ نے رواں سال اپنے 13 سال مکمل کیے ہیں، یہ ممبئی کے ایک کو آپریٹو سوسائیٹی گھوکل دھام کے رہائشیوں کے گرد گھومتا ہے اور 2008 سے جاری ہے۔