سینئر قانون دان قاضی انور ایڈووکیٹ نے علیمہ خان سے معافی مانگ لی

لاہور (قدرت روزنامہ)سینئر قانون دان قاضی انور ایڈووکیٹ نے علیمہ خان سے معافی مانگ لی ۔تفصیلات کے مطابق قاضی انور نے علیمہ خان سے وائس میسج کے ذریعے معافی مانگی اور کہا کہ میں نے غلط اطلاعات پر آپ کے متعلق الفاظ ادا کیے جس پر شرمندہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرے لیے علیمہ خان قابل احترام ہیں، عمران خان میرے لیڈر ہیں، ان کی بہنوں کی شان میں گستاخی نہیں ہونی چاہیے۔
واضح رہے قاضی انور ایڈووکیٹ نے ایک نجی ٹاک شو میں علیمہ خان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ علیمہ خان کو پتا نہیں مجھ سے کیا مسئلہ ہے۔
