بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی، کراچی والے بھی تیاری کر لیں

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق پیشگوئی کردی، مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا۔
28 دسمبر کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، 29 دسمبر کو بلوچستان اور ملحقہ علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کراچی میں موسم سرماکی پہلی بارش 30 دسمبر کو ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، منگل سے بدھ کے درمیان کراچی میں مغربی ہواؤں کا سسٹم اثر انداز ہو سکتا ہے، جس کے بعد سردی میں اضافے کی توقع ہے۔
29 دسمبر سے دو سے تین جنوری 2026 تک بلوچستان سمیت خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش ہونے کی توقع ہے، شمالی بلوچستان سمیت شمالی علاقہ جات میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اس دوران جنوبی پنجاب اور سندھ میں ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے، دوسری جانب لاہور میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ لاہور میں دو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
