کوئٹہ میں خون جما دینے والی سردی، گیس اور بجلی غائب، بچے اور بزرگ رل گئے

شہر کے اکثر علاقوں میں چولہے ٹھنڈے، عوام کا سوئی گیس اور کیسکو آفس کے گھیراؤ کا اعلان


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا گیس و بجلی غائب ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ‘ بزرگ اور بچے رل گئے ‘تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں خون جماء ددینے والی سردی چھا گئی جبکہ دوسری جانب گیس اور بجلی غائب ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے گیس نہ ہونے خواتین کو امور خانہ داری ‘بچے اور بزرگ شدید سردی اور گیس نہ ہونے سے ٹھٹھرتے رہ گئے سوئی سدرن گیس کمپنی کے تمام تردعوے اور وعدے ریت کی دیوار ثابت ہو ئی کوئٹہ کے مختلف علاقوں کاسی روڈ‘ شالدرہ‘کلی درانی‘ پشتون آباد‘ خروٹ آباد‘ نواں کلی‘ جان محمد روڈ‘علمدارروڈ‘ ہزارہ ٹاؤن‘ مشن روڈ سمیت دیگر علاقوں میں گیس غائب رہتا ہے اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج میں کمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے سردی کی وجہ سے شہر میں ٹریفک معمول کے مطابق کم رہی شہریوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان‘ سوئی سدر ن گیس کمپنی ‘چیف کیسکو دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ گیس اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے اور عوام کو اس شدید سردی میں ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر مجبور ہو کر گیس اور کیسکو آفس کا گھیراؤکریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہو گی۔

WhatsApp
Get Alert