امریکی صدر سال 2026 میں کیا کام کرنا چاہتے ہیں؟ انہوں نے خود بتادیا


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پہلی خاتون میلانیا ٹرمپ نے فلوریڈا میں واقع مار-اے-لاگو میں نیو ایئر ایو کے شاندار ایونٹ میں شرکت کی اور دنیا بھر کے لیے امن کی خواہشات کا اظہار کیا۔
رپورٹرز کے سوال پر کہ ’مسٹر صدر، کیا آپ کا نیا سال کا کوئی عزم ہے؟‘ صدر ٹرمپ نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’جی ہاں، میرا عزم ہے ’امن، زمین پر امن‘۔


واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ خود کو امن کا علمبردار سمجھتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے 2025 میں آٹھ جنگیں ختم کیں جن میں بھارت-پاکستان جنگ، تھائی لینڈ-کمبوڈیا تنازع اور مشرق وسطیٰ کے تنازعات شامل ہیں۔ وہ ابھی بھی روس اور یوکرین کے درمیان متوقع امن معاہدے میں شامل ہیں۔

WhatsApp
Get Alert