چمن لیویز کی بھرتیاں جعلی اور بوگس ہیں، اے این پی کا 11 جنوری کو احتجاج کا اعلان


چمن(ڈیلی قدرت کوئٹہ) عوامی نیشنل پارٹی نے چمن میں لیویز فورس کی حالیہ بھرتیوں کو سنگین، غیر قانونی اور بوگس قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پارٹی کے ضلعی رہنماں کا کہنا ہے کہ چمن کو دانستہ طور پر پولیس میں ضم نہیں کیا گیا تاکہ جعلی بھرتیوں کا راستہ ہموار کیا جا سکے۔ضلعی رہنماں نے مزید کہا کہ جعلی بھرتیوں کے محض ایک دن بعد ڈپٹی کمشنر چمن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن بھی سوالیہ نشان ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی نے اس غیر قانونی عمل کے خلاف 11 جنوری بروز اتوار صبح 10 بجے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert