ہیلتھ کارڈ پر علاج بند نہیں ہونا چاہیے، وزیراعلیٰ بلوچستان کا ہنگامی نوٹس، ہسپتالوں کو فوری ادائیگیوں کا حکم


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کراچی کی اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈز پر علاج کی بندش سے متعلق خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت اور ہیلتھ کارڈ پروگرام کے حکام سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ معاملہ فوری طور پر حل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہیلتھ کارڈ پر کسی مریض کا علاج نہ رکے۔
میر سرفراز بگٹی نے ہیلتھ کارڈ کے ضمن میں تمام اسپتالوں کے واجبات فوری ادا کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے غریب مریضوں کے علاج معالجے کا سلسلہ بدستور جاری رہنا چاہیے اور اس میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert